آزاد کشمیر کا اگلا صدر کون ہو گا؟ حیران کن نام سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود کو صدر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلسل نویں بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والے بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر وہ وزارت عظمیٰ کے سب سے مضبوط امیدوار تھے تاہم قرعہ فال عبدالقیوم نیازی کے نام نکلا۔بیرسٹر سلطان محمود پانچ سال قبل تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی کا حصہ تھے۔ وہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close