آزاد کشمیر کے 28ویں صدر کیلئے ووٹنگ کب ہو گی؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

مظفر آباد(پی این آئی) آزاد کشمیر کے28ویں صدر کے لئے ووٹنگ 17 اگست کو ہوگی۔صدارتی الیکشن کے شیڈول کے مطابق ووٹنگ 17 اگست کو صبح10 بجے سے 2 بجے تک ہوگی جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔صدر کے لئے کاغذات نامزدگی 12 اگست کو جمع کروائیں جائیں گے، اور کاغذات نامزدگی 16 اگست ساڑھے 11 بجے تک واپس لئے جاسکتے ہیں۔ آئین کے تحت صدر کے عہدہ کے لئے مسلمان، عمر 35 سال اور ووٹر فہرست میں اندراج ضروری ہے۔ کوئی رکن اسمبلی صدر کے عہدے کا الیکشن لڑنا چاہے تو پہلے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔ 13ویں آئینی ترمیم کے بعد صدر کے انتخاب میں اراکین کشمیر کونسل ووٹ نہیں ڈال سکتے۔ صدر کا تجویز اور تائید کنندہ کے لئے رکن اسمبلی ہونا ضروری ہے۔صدر کے انتخاب کے لئے چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے، اور قانون ساز اسمبلی کے 53اراکین اسمبلی صدر کے لئے ووٹ ڈالیں گے، جب کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر 24 اگست کو نومنتخب صدر سے حلف لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close