لاہور(پی این آئی ) صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ عبدالقیوم نیازی صرف 6 ماہ وزیراعظم رہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق عبدالقیوم نیازی بدھ کے روز آزاد کشمیر کے 13ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ عبدالقیوم نیازی کا نام بطور وزیراعظم آزاد کشمیر سب کے لیے ایک سرپرائز تھا کیونکہ اس سے قبل ان کا نام وزرات عظمیٰ میں شامل امیدواروں کی دوڑ میں شامل نہیں تھا۔یہاں تک کہ عبدالقیوم نیازی نے خود کہا ہے کہ صبح اطلاع ملی تھی کہ حلف اٹھانا ہے۔ لوگ حلف برداری کے لیے شیروانیاں سلوا کر رکھتے ہیں،مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ تقریب کے لیے کپڑے کس نے دئیے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی اور تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعظم کو داد دینی چاہئیے کہ جب پنجاب کی باری تھی تو وزارت اعلیٰ کے بڑے تگڑے امیدوار بھی سائیڈ پر ہو گئے اور اچانک عثمان بزدار سامنے آ گئے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی بڑی پاور اور پیسے والے لوگ موجود تھے مگر سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم بنا دیا گیا۔میری دو گروپوں کے ذمہ داران سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا نیازی 6 ماہ وزیراعظم رہیں گے اس کے بعد نیا وزیراعظم ہو گا۔دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی استخارے اور زائچے کے نتیجے میں وزیراعظم بنے،اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کچھ لوگ نیازی صاحب کے وزیراعظم AJK ہونے پر قومیت پر مبنی تبصرات کر کے اپنی خفگی مٹا رہے ہیں۔ایسے عناصر کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ عبد القیوم صاحب قومیت کے اعتبار سے نیازی نہیں ہیں۔بلکہ نیازی ان کا شاعری کا تخلص ہے۔یہ بھی اچھا ہے،لیکن اگر نیازی ہوتے تو اپوزیشن کیلئے اور بھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں