آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟ وزیراعظم عمران خان نے کس کو اسلام آباد طلب کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی ) آزادکشمیر کے وزیراعظم کے اعلان کےلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزادکشمیرکے اہم پارٹی رہنماوں کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ اظہر صادق، سردار تنویر الیاس خان، بیرسٹر سلطان، خواجہ فاروق اجلاس میں شریک ہونگے ،وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے وزیراعظم کے لیے نام فائنل کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان کشمیری رہنماؤں سے ملاقات میں اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کا کہناہے کہ اظہر صادق کشمیر کے وزیراعظم بننے کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں،خواجہ فاروق بھی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان کا بھی کشمیر کے وزیراعظم کے لیے انٹرویو کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے وزیراعظم کے نام پر اہم رہنماوں اور قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔یادر ہے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل (بدھ کو) عمل میں لایا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close