آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات، پاکستان تحریک انصاف نے تینوں نشستیں اپنے نام کر لیں

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کامیابی حاصل کرلی۔آزاد کشمیر اسمبلی کیلئے علما و مشائخ، ٹیکنوکریٹ اور سمندر پار کشمیریوں کی تین نشستوں کیلئے آج انتخابات ہوئے تھے ۔جس میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ علما کی نشست پر پی ٹی آئی کے محمد مظہر سعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نئیر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے۔تین مخصوص نشستیں ملنے کے بعد 53 کے ایوان میں حکومت سازی کیلئے 27 نشستیں درکار ہیں تاہم پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close