مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں ملکر اپنا وزیراعظم اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر لانے کا فیصلہ کر لیا

مظفر آباد(پی این آئی ) مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں مشترکہ وزیراعظم اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر لانے پر اتفاق کیا ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں پارلیمانی تعاون کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے باہمی تعاون کریں گی، اور اس تعاون کی بدولت دونوں اپوزیشن جماعتوں کو خواتین کی نشستوں پر ایک ایک سیٹ حاصل ہوجائے گی۔اپوزیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے بھی مشترکہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے، جب کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔اس حوالے سے آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات میں باہمی تعاون کا فیصلہ ہوا ہے، دونوں جماعتیں ، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت چلیں گی۔مسلم لیگ (ن)نے آزاد کشمیر میں ملکر اپنا وزیراعظم اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر لانے کا فیصلہ کر لیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close