آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کے لئے بھی جوڑ توڑ شروع

اسلام آباد ( آن لائن) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے مشاورت تیز،وزارت اعظمیٰ کے لئے بھی جوڑ توڑ شروع ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بروز اتوار بلائے جانے کا امکان ہے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے حکمت عملی تیار کی جاے گی اجلاس میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی عہدوں کیلئے مشاورت بھی کی جائے گی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں منتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس سے متعلق حکمت عملی بھی طے ہوگی گی جبکہ آزاد کشمیر کی وزرات عظمی کے عہدے کیلئے بھی الگ سے مشاورت کا عمل جاری وزارت اعظمی کیلئے سردار تنویر الیاس، خواجہ فاروق ،ا ظہر صادق اور بیرسٹر سلطان کے درمیاں مقابلہ ہے تاہم انصر ابدالی ، قیوم نیازی ، عبد الماجد کے ناموں پر بھی اہم عہدوں کے لئے غور خواض ہو رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close