پی ٹی آئی امیدوار کیخلاف دستبردار ہونے کا انعام، جماعت اسلامی کے سابق رہنما عبدالرشید ترابی کوبڑا عہدہ ملنے کا امکان

مظفر آباد(پی این آئی)تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میںسابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور علما ومشائخ کی نشست کیلئے پیر علی رضا بخاری کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔ رفیق نیئر نے کھوئی رئٹہ کی نشست جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے پارٹی نے رفیق نیئر کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا۔ دوسری جانب علما ومشائخ کی نشست کے لئے پیر علی رضا بخاری کا نام فائنل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری آزاد کشمیر کے معروف مذہبی سکالر ہیں۔ ڈاکٹر پیر علی رضا درگاہ بساں شریف کے سجادہ نشین بھی ہیں۔ سابق امیر جماعت اسلام عبدالرشید ترابی کو مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close