اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے قریبی رفقا سے مشاورت شروع کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی امین گنڈاپور شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری انوارالحق کو ہاٹ فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر مزید مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آزادکشمیر کے وزیراعظم کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں 25نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کی ہے جب کہ پیپلزپارٹی 11نشستیں لے کر دوسرے اور (ن)لیگ 6نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں