الیکشن جیتنے کیلئے وفاقی حکومت نے کیا کام کیا؟ ن لیگی رہنما راجہ فاروق حیدر نے سنگین الزام لگا دیا

مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء راجہ فاروق حیدر نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن جیتنے کیلئے وفاقی حکومت نے لوگوں کو خریدا، حکومت نے مظفرآباد کے مہاجر کیمپ میں پیسے تقسیم کیے، پیپلزپارٹی نے کم ووٹ لیے لیکن جیت میں دوسرے نمبر پر ہے، میں سیاسی کارکن ہوں مجھے پتا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہوتا کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے لوگوں کو خریدا ہے۔ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات میں پیسہ تقسیم کیا، مظفر آباد کے مہاجر کیمپ میں انہوں نے پیسے تقسیم کیے۔ میں سیاسی کارکن ہوں میں نے دیکھا ہےکہ آزاد کشمیر میں ہوتا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے کم ووٹ لیے لیکن وہ دوسرے نمبر پر ہے، نوازشریف نے کبھی آزاد کشمیر کے انتخابات میں مداخلت نہیں کی۔دوسری جانب آزاد کشمیر الیکشن کے بعد سیاسی جماعتوں نے مخصوص نشستوں کیلئے صف بندی شروع کردی۔ آزاد کشمیرالیکشن میں پی ٹی آئی نے 25 نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا، پیپلزپارٹی نے 11 اور مسلم لیگ ن نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں، آزاد کشمیرپیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس نے بھی ایک،ایک نشست حاصل کی، پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین بیک وقت2 نشستوں پرکامیاب ہوئے،حلف برداری سے پہلے چوہدری یاسین کوایک نشست چھوڑنا ہوگی، ایوان میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی11 کے بجائے 10 ارکان پرمشتمل ہوگی، آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی 53 ارکان پرمشتمل ہوتی ہے، خواتین کیلئے 5، علماومشائخ، ٹیکنو کریٹ، اوورسیزکشمیریوں کی ایک، ایک نشست ہے ، خواتین کی 5 نشستوں پرانتخاب کیلئے 9،9 ارکان اسمبلی کے پینل بنیں گے،پی ٹی آئی خواتین کی3، پیپلزپارٹی کم از کم ایک نشست پرکامیاب ہوجائیگی، پی پی، ن لیگ، مسلم کانفرنس، آزاد کشمیرپیپلزپارٹی اتفاق کرلیں ایک، ایک سیٹ مل سکتی ہے، علماومشائخ، ٹیکنوکریٹ،اوورسیز کشمیریوں کی ایک، ایک نشست پرپورا ایوان ووٹ دیگا، عددی اکثریت کی بنیاد پر پی ٹی آئی تینوں نشستیں بھی جیت لے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close