آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں کامیابی سے متعلق بلاول بھٹو نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات سے تین نشستیں زیادہ لے کر پی پی پی آزاد کشمیر میں 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close