الیکشن میں کامیابی کے بعد بیرسٹر سلطان محمود کا دبنگ اعلان

میرپور (پی این آئی) آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ایل اے تھری میرپور سے میری کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ میرپور کے لوگ سازشوں کو کچلنا جانتے ہیں میں نے بطور صدر پی ٹی آئی کشمیر مظفرآباد ڈویژن پونچھ ڈویژن اور میرپور ڈویژن کا دورہ کر کے مختلف انتخابی حلقوں میں انتخابی مہم میں حصہ لیا میں نے ہمیشہ انتخابی مہم میں یہ بات متعدد بار کہی کہ آزاد کشمیر کے لوگ وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دینا چاہتے ہیں آزاد کشمیر کے لوگ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور وہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کی حکومت چاہتے ہیں الیکشن کے نتائج نے میری باتوں پر مہر ثبت کر دی میرپور کے لوگوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر اہلیان میرپور کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں ایل اے تھری میرپور کی عوام کے خلوص اور محبت کا ساری زندگی مقروض رہوں گا میں آزاد کشمیر کا واحد لیڈر ہوں جو نو مرتبہ ممبر اسمبلی بنا یہ اعزاز مجھے صرف میرپور کے لوگوں کی محبتوں کی وجہ سے ملا اب الیکشن ختم ہو چکا ہے جن لوگوں نے میرے خلاف الیکشن لڑا میرے خلاف ووٹ دئیے میں ان کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں میرپور کی بہتری کے لیے مل کر آگے بڑھیں ہم برسرِ اقتدار آ کر آزاد کشمیر میں بہتری لائیں گی ریاست کو حقیقی معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنیں گے اور پوری دنیا میں کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائیں گے۔آزاد کشمیر سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہو گی عدل وانصاف کے قیام کے لیے جدوجہد کریں گے۔ یاد رہے کہ یہ انتخاب جیتنے کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو بار آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا انتخاب جیتنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔جو کہ انکی حلقے کے عوام سے انکی گہری وابستگی کوظاہر کرتاہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close