کشمیر کے لوگ زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں، فواد چوہدری کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏ازاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی عام آدمی کے وزیر اعظم عمران خان پرغیرمتزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے ۔ چوہدری فواد حسین نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ متبادل قیادت کا وقت ہے محب سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا کوئ مستقبل نہیں۔۔۔۔

آزاد کشمیر میں 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، بلاول بھٹو کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ انتخابات سے تین نشستیں زیادہ لے کر پی پی پی آزاد کشمیر میں 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close