شیخوپورہ(آئی این پی)شیخوپورہ میں آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے گیارہویں انتخابات کے لیے ضلع شیخوپورہ میں پر امن ووٹنگ ہوئی اس ضلع میں کشمیری مہاجرین کے کل ووٹوں کی تعداد 837 ہے ایل اے/41 کشمیر وادی (ٹو)میں کل ووٹرز کی تعداد 399 ہے جن میں سے 298 ووٹ کاسٹ ہوئے اسی طرح ٹرن آٹ 74.68 فیصد رہا ہے ایل اے/41 کشمیر وادی (ٹو) کے کل چار پولنگ اسٹیشنوں میں تحریک انصاف کے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے 205 ووٹ لے کر میدان مار لیا نواز لیگ کے امیدوار محمد اکرام بٹ نے 83 ووٹ حاصل کیئے 3 ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ الیکشن سے دستبردار ہو جانے والے امیدوار قمر اقبال ڈار کے حق میں بھی 7 ووٹ پڑے اے آر او محمد سرور نے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایل اے/34 جموں (ون) کے کل ووٹوں کی تعداد اس ضلع میں 438 ہے جن میں سے 72.37 فیصد ٹرن آٹ کے لحاظ سے 317 ووٹ کاسٹ ہوئے 438 ووٹوں کو کاسٹ کرنے کے لیے ضلع میں 5 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے ان پانچ پولنگ اسٹیشنوں میں تحریک انصاف کے امیدوار ریاض احمد نے بھی 231 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا نواز لیگ کے امیدوار ناصر حسین ڈار 44 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور پیپلز پارٹی کے امیدوار زاہد اقبال 26 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں