اسلام آباد/مظفر آباد(آئی این پی )آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ساتھ نتائج کا سلسلہ بھی تقریباً اختتام کو پہنچ گیا ۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔اب تک کے 45 حلقوں میں سے 15 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 12 جبکہ مسلم لیگ (ن)2 اور پیپلزپارٹی نے ایک نشست حاصل کی۔ایل اے 1 میرپور ون کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 12231 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 5985 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے چوہدری رخسار احمد 20800 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 5 بھمبر ون کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور21799 ووٹوں سیکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 15583 ووٹ حاصل کرسکے۔حلقہ ایل اے 18 پونچھ اور سدھنوتی ون کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبد القیوم نیازی 24829 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے محمد یاسین گلشن 16000 ووٹ لے سکے۔ایل اے 34 جموں ون کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد 4559 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 4221 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری مقبول احمد 18883 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 16885 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 36 جموں 3، تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا 22096 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق نے 20467 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 113 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکبر چوہدری 14143 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے ذیشان علی 8740 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 40کشمیر ویلی ون سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2165 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد سلیم بٹ 875 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 پنجاب کے تمام 17 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان 2326 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے محمد اکرام بٹ 741 ووٹ لے کردوسرے اور پیپلزپارٹی کے شبیرعباس میر166 ووٹ لیکر تیسرے نمبرپررہے۔حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد عاصم شریف 1254 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے سید شوکت علی شاہ 1205 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے پی ٹی آئی کے جاوید بٹ 782 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کی نسیمہ خاتون 720 ووٹ لے سکیں۔اسی طرح ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے احمد رضا قادری 2007 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنسا 1163 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ایل اے 45کشمیرویلی 6 کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کیعبدالماجد خان 3138 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبد الناصر خان 2063 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے۔انتخابات کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹررجسٹرڈ ہیں، پاکستان میں بسنے والے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد کشمیری بھی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)عبدالرشید سلہیریا نے بھی پریس کانفرنس کی اور سرکاری طور پر 2 حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ ایل اے 43 سے تحریک انصاف کے جاوید بٹ 782 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 سے پیپلزپارٹی کے عبدالغفار لون 2165 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات مجموعی طور پر پرامن رہے جہاں ضابطے کی خلاف ورزی ہوئی متعلقہ اداروں کو کارروائی کا کہا ہے۔ دوسری جانب پولنگ کے دوران مختلف حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور پرتشدد واقعات بھی ہوئے۔کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں مسلح تصادم ہوا اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔بعدازاں فائرنگ کا ایک اور زخمی بھی دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی۔ایل اے 15 باغ آزاد کشمیر کے علاقے میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں بھی تصادم ہوا اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ڈنڈوں اور پتھروں کا استعمال کیا گیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے باعث پولنگ کا عمل دو بار متاثر ہوا۔ڈپٹی کمشنر اور ریٹرننگ افسر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پاک فوج کے جوانوں اور رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ ہاڑی گہل پہنچ گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں