آزاد کشمیر الیکشن میں منظم دھاندلی کا الزام عائد کر دیا گیا

لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں منظم طریقے سے دھاندلی ہو رہی ہے۔اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گاڑی پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی۔ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر زفہرستوں میں واضح فرق ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کا کیمپ اکھاڑ دیا۔ اْنہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے۔۔۔۔۔

آزاد کشمیر الیکشن، پولنگ مکمل ہونے سے قبل ہی وفاقی وزیر کا پی ٹی آئی کی کامیابی کا دعویٰ

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں ہونے والے عام انتخابات سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے خوابوں کی تعبیر ملے گی۔اتوار کے روز ٹوئٹر پیغام میں انکا کہا تھا کہ ایک دن تمام جموں و کشمیر کے عوام اسی آزادی کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور اپنے نمائندگان پر مشتمل حکومت تشکیل دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close