آزاد کشمیر الیکشن، ایک ووٹر کے لیے 16 رکنی الیکشن عملہ تعینات

لاڑکانہ (پی این آئی) آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کےلیے عام انتخابات میں پاکستان میں مقیم کشمیری بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں 12 حلقوں کے اندرووٹ ڈالنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بھی الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں صرف ایک خاتون ووٹر سمعیہ پروین ہیں۔ ایل اے 34 جموں ون کی نشست کے اس پولنگ سٹیشن پر تعینات کیے جانے والے سکیورٹی اور انتخابی عملے کی تعداد 16 ہےجنہیں ایک ووٹر کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں