آزاد کشمیر الیکشن، راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کا انتخابی کیمپ پولیس نے اکھاڑ دیا

راولپنڈی (پی این آئی) پیپلز پارٹی الیکشن سیل کی جانب ے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ضلع راولپنڈی میں آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی حلقے LA-43 کے ملت کالونی فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پی پی پی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا، پی ٹی آئی کیمپ برقرارپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر تاج حیدر نے آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحریری شکایت جمع کرادی ہے۔۔۔۔

آزاد کشمیر الیکشن،کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر فائرنگ

راولپنڈی (پی این آئی) پیپلز ہارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے حلقہ کوٹلی میںپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما امیدوار اسمبلی چوہدری محمد یاسین کی گاڑی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حملہ کیا ہے اور چڑھوئی کے مقام پر ہونے والی فائرنگ سےان کی گاڑی چھلنی ہو گئی ہےتاہم چوہدری یسین بال بال بچ گئےہیں۔ چوہدری یاسین نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ سے فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close