مودی کی کامیابی کی دعا کرنے والے بھٹو کو غدار کہہ رہے ہیں، ہم 25 جولائی کو جواب دیں گے، بلاول بھٹو کا باغ میں پرجوش خطاب

باغ (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک گنڈہ وزیر کشمیر آیا تھا کہتا ہے بھٹو غدار ہے ہم انشااللہ ان کو 25 جولائی کو جواب دیں گے پچیس جولائی کو ان سے حساب لیا جائے گا۔ کشمیر کے عوام تیر پر ٹھپہ لگا کر حساب لیں گے۔ بھٹو کے بارے میں بات کرنے والے ذرا آئینہ دیکھیں کشمیر کا سودا کرنے والے،مودی کے سامنے جھکنے والے،کلبھوشن کو این آر او دینے والے ،مودی کی کامیابی کی دعا کرنے والے ،دہشتگردوں کو شہید کہنے والے بھٹو کو غدار کہہ رہے ہیں انتخابی مہم کے آخری روز کالج گراونڈ میں بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ بھٹو جس نے ملک کوایٹم بم دیا،متفقہ آئین دیا،ووٹ کی طاقت دی،دشمن سے نوے ہزار جنگی قیدی چھٹراۓ ،پانچ ہزار مربع میل علاقہ واپس لیا،اگر یہ ملک اسلامی ہے اگر یہ ملک جمہوری ہے تو یہ قائد عوام کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق نواز گنڈہ پور کہاں ہے وہ پیپلزپارٹی کے جھنڈے میں مدفن ہے،اگر غیرت سیکھنی ہو تو گڑھی خدا بخش سے سیکھو قائد عوام نے پھانسی کا پھندہ قبول کیا مگر اصولوں پر سودہ بازی نہیں کی۔ شہید بینظیر بھٹو نے دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا۔ کشمیری عوام کشمیر کا سودا کرنے والی کٹھ پتلیوں کا پچیس جولائی کو حساب لیں گے۔ آزاد کشمیر کو پاکستان والی تبدیلی سے بچائیں گے۔ اس تبدیلی کا چہرہ پاکستانی عوام نے پہچان لیا ہے۔ اس تاریخی غربت اور تاریخی مہنگائی سے بچانا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کو بچانا ہے،25 جولائی کو اپ نے گھروں سے نکل کر تیر پر ٹھپہ لگانا ہے،کسی کو گھر پر نہیں چھوڑنا سب بزرگوں،عورتوں،جوانوں کو پولنگ سٹیشن لے جانا ہے۔ نہ صرف ووٹ ڈلوانا ہے بلکہ شام تک موجود رہ کر گنتی تک ووٹ کا تحفظ بھی کرنا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین باغ کے عوام سے مخاطب ہوں اس قبل پانچ اگست 2019 کو جب مودی نے کشمیر کو ہڑپ کیا تو کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے میں نے عید مظفرآباد گزاری اور آج عید کے تیسرے روز میں باغ کی عوام کے ساتھ ہوں ،اپ کے لئے ضروری ہے کہ اپ پیپلزپارٹی کے تمام امیدواروں کو کامیاب کروائیں۔پارٹی کو سردار قمر الزمان کے تجربہ کی ضرورت ہے ان کے پاس جو تربیت اور تجربہ ہے اس سے ہم رہنمائی لے سکتے ہیں ضیا قمر میرا بھائی ہے۔ وہ پی ایس ایف اور پی وائی او میں رہا اور اب ہمارا جیتنے والا امیدوار ہے۔ اگر باغ لی عوام ہمارے ساتھ ہوں گے تو ہم باغ کی قسمت بدل دیں گے۔ باغ کالج گراونڈ میں عوامی سمندر حلقہ شرقی اور وسطی کے عوام نے اپنا ریفرنڈم دے دیا ہےایک اندازے کے مطابق بیس سے پچیس ہزار لوگ اس عوامی اجتماع میں شامل تھے یہ صرف دو حلقوں کا جلسہ تھا جبکہ پی ٹی آئی نے چار اضلاع سے افرادی قوت منگوا کر بھی اس جلسے سے آدھا جلسہ بھی نہیں کر سکے تھے۔
اگر فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں تو شرقی کی سیت دس سے پندرہ ہزار کی لیڈ سے سردار قمر الزمان خان صاحب جیت جائیں گئے جبکہ وسطی میں بھی آج کے جم غفیر سے ثابت ہوتا ہے کہ ضیاء القمر اپنے مخالفین کو شکست سے دو چار کریں گئے۔

close