مظفر آباد(پی این آئی)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چار امیدواروں کو نااہل قرار دینے کی سفارش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کے چار امیدواروں عتیق الرحمان، خواجہ فاروق، راجہ منصور اور چودھری شہزاد کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو سفارش کردی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چند روز قبل وفاقی وزیربرائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو کشمیر سے نکلنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے انتخابی مہم میں شامل ہونے پر پابندی لگائی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں