مظفرآباد(آئی این پی)آزاد کشمیر کے عام انتخابات پر دو ارب روپے خرچ ہو ں گے، پولنگ کے پر امن انعقاد کے لئے 25ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ پرائزائیڈنگ آفیسرز کو پولنگ کے روز مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دے دیئے گئے،مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری شکیل قادر نے کہا کہ 45انتخابی حلقوں میں الیکشن کے دن پاک فوج کے علاوہ 37ہزار دو سو سیکورٹی اہکار تعینات کئے جائیں گے جن میں سے آزاد کشمیر پولیس کے پانچ ہزار اہلکار بھی شامل ہیں۔ عام انتخابات کے دن سکیورٹی پر تعینات عملے میں 12 ہزار پنجاب پولیس اور 10 ہزار کے پی کے پولیس جوان بھی شامل ہوں گے،چیف سیکریٹری شکیل قادر نے کہا کہ 3 ہزار دو سو رینجرز کے اہلکاروں کے علاوہ 4 ہزار ایف سی کے جوان بھی الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔ آزاد کشمیر کے انتخابات کو پر امن بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس کے بھی ایک ہزار جوان تعینات کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران امن و مان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام پرائزیڈنگ آفیسرز اور 250 آفیسرز کو پولنگ کے روز مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں