مسلم کانفرنس کی انتخابی مہم عروج پر، سردار عتیق احمد خان کے آزاد کشمیر بھر کے طوفانی دورے‘

کوٹلی / تتہ پانی (پی این آئی) مسلم کانفرنس کی انتخابی مہم عروج پر، دن بہ دن مسلم کانفرنس کا گراف بلند ہونے لگا، قائد آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے آزاد کشمیر بھر کے طوفانی دورے‘ متعدد اہم شخصیات کو مسلم کانفرنس میں شامل کرلیا، ریاستی جماعت کے کوٹلی میں ڈیرے، 23جولائی کو دھیر کوٹ میں مسلم کانفرنس کا پاور شو کرے گی، میثاق جمہوریت کے نام پر قوم کو بے وقوف بنانے والے آزاد کشمیر میں درپردہ ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں، انھیں دو رنگی چھوڑ کر ایک کی کرپشن زندہ باد جماعت بنا لینا چاہیے، آزاد کشمیر کے خودار و باشعور عوام اپنا نفع نقصان اچھی طرح سے جانتے ہیں اور اب عوام جھانسوں میں نہیں آتے بلکہ اسی سمت کا تعین کرتے ہیں جو درست ہو،آزاد کشمیر کے الیکشن میں جعلی جمہوریت کے نعرے لگانے والوں اور کشمیر یوں کا ترجمان بننے والے اپنی شکست کا زخم سہہ نہیں پائیں گے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے انتخابات میں اپنا بھرپور کردار اداکریگی، پاکستان کو تباہ حال کرکے ملک سے بھاگنے والوں راستہ روکنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے تتہ پانی میں حلقہ راج محل کے کارکنان، عہدیداران اور مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ملک محمد نواز کی انتخابی مہم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات و سیاست کا براہ راست تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کے حالات پراثر انداز ہوتے ہیں، یہاں کے وزیراعظم، وزراء اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے پاک فوج اور قومی اداروں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں جو کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے درمیان غلط فہمیاں پید ا کرنے کا سبب بن رہا ہے، مسلم کانفرنس و پی ٹی آئی ایک پیج ورک پر کام کررہے ہیں۔ انشاء اللہ مسلم کانفرنس بھرپور طریقے سے کامیابیوں کی طرف گامزن ہے، 25 جولائی کو جعلی حکمران ڈھونڈنے سے نظر نہیں آئیں گے، میرٹ، گڈ گورننس کے نام پر جو کشمیری عوام کے ساتھ ان پانچ سالوں میں کھلواڑ کیاگیا وہی ان پانچ سالوں میں حکمرانوں کا ثمر ہوگا۔ قائد مسلم کانفرنس کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنسی کارکنان آزاد کشمیر بھر میں گھوڑے کے نشان پر مہر لگا کر جماعت کی کامیابی میں کردار ادا کریں۔انشاء اللہ 25جولائی سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی قیادت میں کوٹلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں کامیابی حاصل کرینگے، کوٹلی سے مسلم کانفرنس کے کارکنان، عہدیداران مسلم کانفرنس کے نامزد امیدواروں سردار نعیم خان، ملک محمد نواز، سردار فاروق سکندر، راجہ افتخار، نعیم منصف داد کی کامیابی کے لئے بڑھ چڑھ حصہ لیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close