پابندی کے باوجود علی امین گنڈاپور کا مظفرآباد میں انتخابی ریلی سے خطاب

‎مظفرآباد (پی این آئی) وزیر امور کشمیر علی امین گنڈہ پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر آزاد کشمیر میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو بھرپور انداز میں پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا سورج پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیرانشا ء اللہ دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی اور اقتدار میں آنے کے تین ماہ کے اندر اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو صحیح معنوں میں عملی جامہ پہنایا جاسکے اوراقتدار نچلی سطح تک براہ راست عوام کو منتقل ہو سکے۔لہذا لوگ 25 جولائی کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ کے بت کو پاش پاش کر دیں اور اس کرپٹ ٹولے سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کر لیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے گذشتہ روز مظفر آباد میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد ڈویژن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جلسہ عام سے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مظفر آباد ڈویژن سے ٹکٹ ہولڈرزخواجہ فاروق احمد، چوہدری رشید احمد، سردار گل خنداں،دیوان علی چغتائی، راجہ منصور خان، چوہدری شہزاد،میر عتیق اور دیگر مقرررین نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، انصاف لائیرز ونگ آزاد کشمیر کے صدر خواجہ مقبول احمد وار، راجہ آفتاب ایڈووکیٹ، سید چن شاہ کاظمی،راجہ شیراز، منیر اختر سلہریا اور دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں