پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا اہم ترین رہنما جس نے ن لیگ سے پچاس کروڑ روپے کے عوض سینیٹ کا ٹکٹ مانگا، مریم نواز نام سامنے لے آئیں

مظفر آباد (پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزادکشمیرمیں ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلی حکومت لانے کا فیصلہ ہوچکا ہے ، عمران خان کشمیر کے جعلی وکیل ہیں ، عمران خان نے آزادکشمیر میں اسلام آباد سے امیدوا ر کھڑا کیا ، پی ٹی آئی امیدوار نے نوازشریف کو سینیٹ ٹکٹ کےلیے بھاری رقم دینے کی آفرکی۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقہ فارورڈ کہوٹہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس نے ن لیگ سے سینیٹ کا ٹکٹ مانگا ، میاں صاحب کو پیغام بھیجا کہ میں پارٹی فنڈ میں 50 کروڑ دیتا ہوں مجھے ٹکٹ دیں ، نواز شریف نے جواب دیا کہ میں پارٹی ٹکٹ دیتا ہوں بیچتا نہیں ہوں ۔ نائب صادر ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف نے برہان وانی کا مقدمہ یواین اجلاس میں لڑا ، نوازشریف آزاد کشمیر کے لوگوں کا مقدمہ لڑیں گے ، دشمن کے 5 دھماکوں کے جواب میں نوازشریف نے 6 دھماکے کیے ، نوازشریف نےکبھی یہ رونانہیں رویاکہ مودی میرافون نہیں اٹھاتا، بھارت سن لو ،ہم چھین کر رہیں گے آزادی ، حق کے لیے سامنے آکر مقابلہ کرناچاہیے۔مریم نواز نے کہا کہ سیکڑوں جلسے کیے مگر ایسا نظم و ضبط نہیں دیکھا ، ہرشخص اپنا کام چھوڑ کر جلسے میں آیا ہے ، جلسے میں آنیوالی ماؤں بہنوں کو دونوں ہاتھوں سے سلام کرتی ہوں، سرحدوں پر کھڑے فوجی بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہوں ، نوازشریف آپ کا مقدمہ لڑیں گے، سلیکٹر کی طرح مودی کے حوالے نہیں کریں گے،مقبوضہ کشمیرکےشہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، آج 13دن ہوگئے میں آزاد کشمیر میں ہوں ، نوازشریف کاشکریہ کہ مجھے خوبصورت لوگوں سے ملاقات کا موقع فراہم کیا، مجھےخوشی ہے کہ مہم کے لیے کسی پیسے والے کا سہارا نہیں لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close