پارٹی ا میدوار کے خلاف الیکشن،چوہدری لطیف اکبر نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے فنانس سیکرٹری کو فارغ کر دیا

مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکے صدر چوہدری لطیف اکبر نے پارٹی کے سیکریٹری فنانس سردار عابد حسین عابد کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تنظیمی آئین کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے انھیں عہدے سے ہٹا دیا ۔ہفتے کے روز جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سردار عابد حسین عابد جنہوں نے ایل اے 21’راولاکوٹ سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشست پر انتخابات پر حصہ لینے کے لئے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست دی مگر پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے ان کی درخواست قبول نہیں کی اور فیصلہ ایک اورامیدوار سردار محمد یعقوب خان کے حق میں دیا مگر سردار عابد حسین عابد نے بورڈ کا فیصلہ قبول نہ کیا پارٹی کے نامزد امیدوار کے خلاف مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ بارہا کہنے کے باوجود بھی سردار عابد حسین عابد سردار محمد یعقوب کے حق دستبردار نہیں ہوئے اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر انھیں پارٹی کے عہدہ فنانس سیکرٹری سے فوری طور پر ہٹایا جاتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close