چیف الیکشن کمشنر کاوفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو آزد کشمیر سے نکالنے کا حکم

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کےعام انتخابات کے لیے انتخابی مہم جاری ہے اس دوران تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے۔ تحریک انصاف کے امیدواروں کے لیے انتخابی مہم کے لیے جانے والے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کی طرف سے منازعہ گفتگو اور صورتحال کو خراب کرنے کے باعث الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو کشمیر کی حدود سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔آزادکشمیر الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کی جانب سے چیف سیکریٹری کو خط لکھ گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے الیکشن ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بنا پر ان کے جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کےخط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کی کشمیر میں تقریر سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔خط میںالیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو حکم دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔واضح رہے کہ گذشتہ روزآزاد کشمیر کے ایک حلقے میں علی امین گنڈاپور کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا تھا اور انڈے بھی پھینکے گئے تھے جس کے جواب میں وفاقی وزیر کے گارڈ نے ہوائی فائرنگ کی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close