آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اس کو سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے، سردار عتیق احمد خان

دھیرکوٹ/نیلہ بٹ (پی این آئی) مسلم کانفرنس کو ہرانے کے لئے تمام قوتیں یکجا ہو رہی ہیں مگر کارکنان مسلم کانفرنس اتحاد و اتفاق کے ساتھ اپنے نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔سیدالاعلی مودودی اور قائد اعظم نے ریاست جموں و کشمیر کے اندر مسلم کانفرنس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ کے قیام سے انکار کر دیا تھا۔غیر ریاستی سیاست نے یہاں نظریاتی انتشار پیدا کیا ہے۔مسلم کانفرنس ایک سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ ایک تحریک ایک تاریخ ہے۔یہاں آپ کو غازی بھی ملیں گے یہاں آپکو تاریخ کے شہداء کا بھی پتہ چلے گا ۔جبکہ دوسری طرف نہ کوئی نظریہ ہے نہ تاریخ۔ہر پانچ سال بعد نئے ایڈریس پر لوگوں کو ڈھونڈنا پڑتا ہے۔اللہ تعالی کا شکر ہے مسلم کانفرنس روز بروز پوری ریاست کے اندر بہتر ہو رہی ہے۔پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں انکے سیاسی کارکن قابل احترام ہیں مگر میں انکو کہنا چاہتا ہوں کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اسکو بیس کیمپ رہنے دیا جائے سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے یہاں کے الیکشن کا بلواسطہ بلاواسطہ اثر تحریک آزادی پر پڑتا ہے مقبوضبہ کشمیر کے عوام پر پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیلہ بٹ میں الیکشن آفس کے افتتاح اور شمولیتی تقریب اور پدرمستور اور مہاجر کیمپ ارجہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی پدرمستو اور مہاجرکیمپ ارجہ کی کارنر میٹنگ میں شرکت۔متعدد شخصات مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے۔ مسلم کانفرنس نے ریاست کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے انشائاللہ موقع ملا تو بھرپور انداز میں عوام کی خدمت کرینگے۔اللہ تعالی نے لوگوں کے دل مسلم کانفرنس کی طرف پھیر دیے ہیں۔مسلم کانفرنس انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت سازی میں رول ادا کریگی۔پدرمستو سے راجہ نصیر خان راجہ میر خان راجہ سعید راجہ الیاس راجہ شفیع راجہ یسین ارجہ سے راجہ مبشر ستار اور مہاجر کیمپ سے بھی متعدد لوگ مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا بہک چوڑ کے مقام پر قائد مسلم کانفرنس نے دفتر کا افتتاح کیا قائد مسلم کانفرنس نے اس موقع پر اوور سیز سے جماعت کے لئے خدمات پیش کرنے والے راجہ شجاعت صابر راجہ عمران اسحاق و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔کارنر میٹنگز سے سنئر نائب صدر دھیرکوٹ راجہ نثار خان راجہ الیاس راجہ عاشق خان راجہ عبدالستار راجہ تبارک علی عبدالرشید چغتائی و دیگر نے خطاب کیا پدر مستو پروگرام کی صدارت بزرگ کانفرنسی رہنماٹھیکدار راجہ محمد صابر خان نے کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ آصف صیاد نے سر انجام دئے خواتین کی بڑی تعداد نے کارنر میٹنگز میں شرکت کی۔اس سے قبل سردار عتیق احمد خان جب ارجہ مہاجر کیمپ پہنچے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ منگل کے روز غازی آباد میں مسلم کانفرنس حلقہ نکیال سے مرکزی مجلس عاملہ سردار ممتاز خان کی قیادت میں وفد نے قائد مسلم کانفرنس سے ملاقات کی۔ وفد نے نکیال میں ہونیوالے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے نکیال سے تعلق رکھنے والے مسلم کانفرنسی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ حلقہ نکیال میں مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار سردار نعیم خان کو ووٹ دے کر کامیابی کیلئے کردار ادا کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close