مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 45ویلی 6محترمہ سمعیہ ساجد راجہ نے مسلم کانفرنس کی اعلیٰ قیادت اور پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے بعد نامزادمیدوار اسمبلی ایل اے 45ویلی 6جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عبدالماجد خان کی حمایت کااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم کانفرنس کی نامزد امیدوار اسمبلی سمعیہ ساجد راجہ نے اعلیٰ قیادت کے فیصلے کی روشنی میں اپنے کاغذات نامزدگی عبدالماجد خان کے حق میں واپس لے لیے۔گزشتہ روز ایبٹ آباد میں انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پرانہوں نے باضاطہ دستبرداری کااعلان کیا۔ اس موقع پر نامزد امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف عبدالماجد خان نے کہاکہ میں مسلم کانفرنس کے قائد سردارعتیق احمدخان اور دیگر قیادت کاشکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے محترمہ سمعیہ ساجد راجہ کو میرے حق میں دستبردار کروایا۔ اب مل کر عوامی فلاح وبہبود،تعمیروترقی اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پرسمعیہ ساجد راجہ نے کہاکہ میں نے اس حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور ٹکٹ ملا میں نے انتخابی مہم کاآغاز کیا جس پر مجھے حلقہ کی عوام میں بڑی پزیرائی ملی میں اب تمام احباب کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے مکمل حمایت کااعلان کیا اب جب اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا کہ ماجد خان کے حق میں دستبرداری کا تو میں ان کے حق میں دستبردار ہوتی اور ہوں آج سے مل کر حلقہ کی عوام کی خدمت کااعادہ کرتے ہیں۔جن ووٹروں نے میرے حمایت کااعلان کیا ان سے میری اپیل ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عبدالماجد خان کو ووٹ دیں ان شاء اللہ عبدالماجد خان منتخب ہو کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔ میری نامزد امیدوار اسمبلی عبدالماجد خان سے اپیل ہے کہ حلقہ کے مسائل جن میں سب سے بڑی مسئلہ قبرستان کی ا راضی نہ ہونا ہے اس کو حل کیاجائے اورقبرستان کے لیے جگہ کی اراضی مختص کی جائے۔مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں مجاہد اول سردارعبدالقیوم خان نے مہاجرین کے لئے مہاجر کالونیاں،سول سروسز میں ملازمٹ کوٹہ اور دیگر مسائل حل کیے تھے اب ان شاء اللہ پاکستان تحریک انصاف مہاجرین کے مسائل حل کریگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں