راولاکوٹ، میرپور (پی این آئی) آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پورے آزاد کشمیر بالخصوص پونچھ ڈویژن میں عوامی رحجان پی ٹی آئی اور عمران خان کی طرف ہو چکا ہے اور پونچھ کی بیشتر نشستوں پر پی ٹی آئی کشمیر اس وقت اکثریت سے جیت رہی ہے اور یہ غازیوں شہیدوں کی دھرتی ہے یہاں کی عوام وزیراعظم عمران خان کے کشمیر کاز پر دلیرانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جب انڈیا پر بین الاقوامی سطح سے دباؤ پڑا کہ وہ پاکستان سے بات کرے تو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر بھارت سے بات ہو گی تو کشمیر کاز پر ہو گی کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی اس جراتمندانہ اور دلیرانہ موقف کو پورے کشمیر بالخصوص پونچھ ڈویژن میں پزیرائی ملی ہے وزیراعظم عمران خان نے یہ موقف اختیار کر کے کشمیریوں کے حقیقی معنوں میں سفیر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔راولاکوٹ میں الیکشن سے قبل یہ میرا اختتامی پروگرام ہے میں نے پورے پونچھ ڈویژن کا دورہ کیا ہے پونچھ کے اندر ہر حلقہ میں ایک ہی آواز ہے کہ اس بار حکومت پی ٹی آئی کی ہونی چاہیے میں تمام پی ٹی آئی کے کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ اب الیکشن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے اس لیے آپ انتخابی مہم میں تیزی لائیں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائیں پی ٹی آئی برسر اقتدار آنے کے بعد پونچھ ڈویژن میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کرے گی۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے راولاکوٹ میں پارٹی عہدیداروں و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کشمیر سردار امتیاز خان پی ٹی آئی کشمیر راولاکوٹ کے نامزد امیدوار اسمبلی نیر ایوب ضلعی صدر سردار اورنگزیب پی ٹی آئی سٹی راولاکوٹ کے صدر شاہین طاہر اور دیگر راہنما موجود تھے۔بعد ازاں جادہ کے وفد کی چوہدری نعیم کی قیادت میں سلطان ہاؤس میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات اس موقع پر وفد نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو الیکشن میں مکمل سپورٹ کی۔یقین دھانی کرائی۔بعد ازاں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن لائیرز فورم میرپور سردار فضل رازق اپنے کنبہ قبیلہ سمیت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے باقاعدہ اعلان بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا۔بعد ازاں سابق جج منشا غوث بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے باقاعدہ اعلان پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی۔بندرال میں حاجی جاوید قریشی کی رہائش گاہ پرانتخابی میٹنگ میں کیا۔بندرال آمد پر اہلیان بندرال کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔ میٹنگ سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سابق جج یونس طاہر ایڈووکیٹ سابق جج منشا غوث حاجی جاوید قریشی فاروق قریشی اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر حاجی محمد فاروق قریشی اور شاہد مغل نے الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔بعد ازاں محلہ کشمیر ٹاؤن چترپڑی ایل اے تھری میرپور میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کے زیر اہتمام انتخابی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا خواتین کی میٹنگ کا اہتمام ملک سجاد ملک اشفاق حاجی صغیر ٹھکیدار غلام مصطفیٰ ارشد مغل محمد سخی ابرار حسین جہانگیر گجر اور دیگر کی کاوشوں سے ہوا۔اس موقع پر خواتین کی بہت بڑی تعداد میں موجود تھی خواتین ونگ نے الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں