مظفرآباد(پی این آئی) آزاد کشمیر حکومت نے21 جولائی کو عیدالضحیٰ کی صرف ایک چھٹی دینے کا اعلان کردیا، آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے باعث عیدالضحیٰ کی ایک سرکاری تعطیل ہوگی، عید کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں 25 جولائی عام انتخابات کیلئے پولنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جبکہ عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم گرما گرم اور عروج پر پہنچ چکی ہے۔انتخابی مہم کے باعث 19 جولائی یوم الحاق پاکستان کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں انتخابات کی وجہ سے عید الاضحیٰ کی بھی صرف ایک چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت نے عید کی ایک چھٹی کیلئے21 جولائی کا نوٹیفکشین جاری کردیا ہے۔اس کربرعکس حکومت پاکستان کی جانب سے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔ پاکستان میں 21 سے 23 جولائی تک تمام نجی وسرکاری ادارے عیدالضحیٰ کی چھٹیوں کے سلسلے میں بند رہیں گے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر حکومت نے 10 روز کیلئے سیاحت پرپابندی عائد کردی، محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے نوٹیفکیشن کے مطابق 19جولائی سے 29 جولائی تک سیاحت پر پابندی لگائی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں 10روز کیلئے سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔کورونا کے باعث آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یاد رہے پاکستان میں 21 جولائی سے 23 جولائی تک عیدالضحیٰ کی چھٹیاں کی گئی ہیں، عید کے ایام اورچھٹیوں میں لوگ زیادہ تر سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں، جس کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اسی وجہ عیدالضحیٰ کے موقع پراین سی اوسی نے ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں