آزاد کشمیرالیکشن میں کامیابی یقینی، پیپلزپارٹی نے سابق دو وزرااعظم کی سربراہی جلسوں اور کارنر میٹینگز کے طوفانی شیڈول کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے سابق دو وزرااعظم پاکستان کی سربراہی جلسوں اور کارنر میٹینگز کے طوفانی شیڈول کا اعلان کر دیاہے ۔منگل کو جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف،13 جولائی کو دن بارہ بجے ایل اے 8 کوٹلی آفتاب انجم اور ایل اے 18شام 5 بجے سردار امجد یوسف کی کارنر میٹنگ سے،14 جولائی ایل اے 23 پلندری میں دن دو بجے رئیس خان کے جلسہ سے سید یوسف رضا گیلانی،سعید غنی،عبدالقادر پٹیل جبکہ اسی شام ایل اے 4,میرپور فیض حمید کے جلسہ سے راجہ پرویزاشرف اور قمر زمان کائرہ،15 جولائی کو دن ایک بجے ایل اے 7’بھمبر میں کامریڈ انیس کاشمیری کی کارنر میٹنگ سے قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظوراور اسی شام ایل اے 23 مظفرآباد شام پانچ بجے مبارک علی کی کارنر میٹنگ سے سید یوسف رضا گیلانی،اس روز شام چار بجے راجہ پرویز اشرف ایل اے 6 بھمبر چوہدری ادریس کی کارنر میٹنگ ،16 جولائی ایل اے 11 کوٹلی سہنسہ میں دن تین بجے بشیر پہلوان کے جلسہ /ریلی سے راجہ پرویز اشرف ،قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور،اسی روز دن گیارہ بجے دھیرکوٹ میں خاور خان کی ریلی سے سید یوسف رضا گیلانی،اسی شام چار بجے راولاکوٹ میں سید دلاور شاہ کی ریلی سے سید یوسف رضا گیلانی،سید مرتضی،17 جولائی شام چار بجے ولید انقلابی کی ریلی/جلسہ سے راجہ پرویز اشرف ،قمر زمان کائرہ،چوہدری منظور اسی روز دن دو بجے عنایت اللہ نلوچ سدھنوتی کی ریلی /کارنر میٹنگ سے سید یوسف رضا گیلانی اور حسن مرتضی،18 جولائی چڑہوئی دن ایک بجے چوہدری محمد یسین کے جلسہ سے راجہ پرویز اشرف ،قادر پٹیل،اسی روز شام ساڑھے چار بجے ڈڈیال محمد افسر شاہد کی ریلی /جلسہ سے پرویز اشرف ،قادر پٹیل،اسی روز دن ایک بجےلیپہ میں شوکت جاوید میر کے جلسہ سے سید یوسف رضا گیلانی،حسن مرتضی،اسی روز عباسپور شام چار بجے سردار امجد یوسف کی کارنر میٹنگ سے قمر زمان کائرہ،چوہدری منظور،19 جولائی چکسواری شام چار بجے جلسہ/ریلی قاسم مجید سے راجہ پرویز اشرف ،قادر پٹیل،شام سات بجے چوہدری محمد اشرف کی ریلی/کارنر میٹنگ سے راجہ پرویز اشرف ،قادر پٹیل،دن بارہ بجے نیلم میں میاں عبدالوحید کے جلسہ سے سید یوسف رضا گیلانی،حسن مرتضی اور فیصل کنڈی ، شام چھ بجے نصیراباد مظفرآباد میں سید بازل نقوی کےجلسہ سے سید یوسف رضا گیلانی،حسن مرتضی اور فیصل کنڈی اور اسی روز دن ایک بجے ہجیرہ میں سعود بن صادق کی کارنر میٹنگ /ریلی سے قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور خطاب کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close