ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر تحریک انصاف کے دو امیدواروں کو طلب کر لیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں عام انتخابات 25 جولائی کو منعقد ہونے والے ہیں۔ اس دوران الیکشن کمیشن کے قاعدے اور ضابطے پوری شدت کے ساتھ نافذ کیے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ضلع جہلم ویلی، ہٹیاں بالا راجہ راشد نسیم خان نے پی ٹی آئی حلقہ سات کے نامزد امیدوار اسمبلی دیوان علی خان چغتائی اور پی ٹی آئی حلقہ چھ کے نامزد امیدوار اسمبلی ذیشان حیدر کو 14جولائی کے روز الیکشن ضابطہ اخلاق کی ذیلی دفعہ چھ کے تحت طلب کرلیا۔۔۔

علی امین گنڈاپور نےآزاد کشمیر کے ہر حلقے کے مسائل کے حل کے لیے چار چار ارب دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور نے آزاد کشمیر کے 42ارب روپے لوٹے، گلگت بلتستان میں ہر ممبر کو اپنے حلقے کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک ارب روپے دیے ہیں،آزاد کشمیر کے ممبران کو اپنے اپنے حلقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے چار چار ارب روپے دیں گے،عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 21منٹ کشمیر پر بات کی،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تین دہائیوں میں کشمیر پر ایک منٹ بھی بات نہیں کی، پیر کو راولاکوٹ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد نے قربانی دے کر آزادی حاصل کی، ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے قرض لے کر ہمیں غلام بنایا اور ہماری غیرت اور خودداری کا سودا کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ جرات مند لیڈر ہے جس نے امریکہ کو فضائی اڈے دینے سے انکار کیا،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہر ممبر کو اپنے حلقے کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک ارب روپے دیے ہیں،آزاد کشمیر کے ممبران کو اپنے اپنے حلقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے چار چار ارب روپے دیں گے، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان ایک نظام کا نام ہے جس کا مقصد کرپشن کا خاتمہ اور جلد انصاف کی فراہمی ہے، عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے اسلام پر بات کی اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے اپنی آواز بلند کی،ن لیگ کے لیڈران لندن میں پولو کھیل رہے ہیں اور پیزے کھا رہے ہیںانہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بھارت میں ذاتی کاروبار ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close