لوگ اب آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں، بیرسٹر سلطان محمود کے ہمراہ انتخابی مہم سے علی امین گنڈا پور کا خطاب

آزادپتن، دیوان گوراہ (پی این آئی) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈہ پور نے کہا ہے کہ لوگ اب آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی کے جلسوں میں عوام کا جم غفیر اس بات کی غمازی ہے کہ آزاد کشمیر میں انشا ء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ کرپٹ ٹولے کو شکست فاش ہو گی۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ عوام اب ووٹ کی پرچی کے ذریعے اس کرپٹ ٹولے سے انتقام لیں گے اور پی ٹی آئی کے امیدواروں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عوام اب پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو چکے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے اب پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں آکر عوام کا احساس محرومی دور کرے گی اور ہم آزادی کے بیس کیمپ میں ایک ایسی حکومت تشکیل دیں گے جو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے علاوہ عوام کو انکے حقوق دلوانے کے لئے شب و روز اپنا کردار ادا کرے گی اور آزاد کشمیر میں بے روزگاری، غربت کے خاتمے سمیت خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں آزاد پتن میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسید ذوالفقار شاہ مرحوم کے صاحبزادوں سید عدنان شاہ، سید عمران شاہ نے نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر استقبالیہ تقریب سے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈہ پور، وفاقی وزیر مراد سعید،آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ سردار تنویر الیاس، سابق وزیرو سدھنوتی سے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے نامزد امیدوار اسمبلی سردار محمد حسین، پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے سا بق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،سردار شاہد،سردار عتیق سخاوت سدوزئی، سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ، سید عدنان شاہ، سید عمران شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈہ پور، وفاقی وزیر مراد سعید،آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 25 جولائی کا سورج پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔ بعد ازاں دیوان گوراہ میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ سدھنوتی غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی ہے تحریک آزادی کا آغاز یہاں سے ہوا۔ میں نے اپنے دور حکومت میں یہاں پر کیڈٹ کالج، ڈسٹرکٹ ہسپتال، بائی پاس روڈ اور دیگر منصوبے دئیے۔ ہم اقتدار میں آکر پلندری سے کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے اور یہاں پر سیااحت کے فروغ کے لئے خصوصی پیکج دیں گے تاکہ یہاں پر سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقے کی تعمیر وترقی ہو سکے۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر انشا ء اللہ بھاری اکثریت سے انتخابات جیت کر آئندہ حکومت بنائے گی۔ کارکن حکومت بنانے اور چلانے کی تیاری کریں۔ اس موقع پر جلسہ عام سے سابق وزیر سردار محمد حسین، سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، سردار نذیر،سردار دعود خان،سردار شاہد، سردار جاوید اعظم، سردار بابر،سمیرا ساجد، سردار امجد اکبر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close