25 جولائی کے الیکشن پیپلزپارٹی ہی جیتے گی، سلیکٹڈ کو منہ کی کھانی پڑے گی، فریال تالپور کا ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب

لاھور (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور نے کہا کہ پارٹی کے عہدیدار،کارکن اور ٹکٹ ہولڈرز الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پنچائیں۔ 25 جولائی کے الیکشن پیپلزپارٹی ہی جیتے گی۔ سیلیکٹڈ کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ کشمیری عوام مودی کے ساتھ مل کر کشمیر کا سودا کرنے والوں کو ذلت آمیز شکست دیں گے۔ وہ گزشتہ روز بلاول ھاؤس لاھور میں ازادکشمیر اسمبلی کے آمدہ انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں جسمیں پی پی پی کے ٹکٹ ھولڈرز ایل اے 41 شبیر عباس میر۔ایل اے 42 حفیظ احمد بٹ۔ ایل اے 34 سردار زاھد اقبال۔ ایل اے 35 ۔ڈاکٹر اقبال مجددی۔ ایل اے 36 چوھدری شوکت وزیر علی شریک ہوئے۔
اس موقع پر پی پی پی پنجاب کے رھنماوں سابق ممبران قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی۔ تسنیم قریشی۔ حیدر زمان قریشی۔ پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی۔ بیرسٹر عامر حسن۔ ایم پی اے فاھزہ حسن۔ اورنگزیب برکی۔ پی پی پی لاھور کے صدر عزیز الرحمن چن۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوھدری منور انجم۔ پی پی پی ازادکشمیر پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسن منظر مسعود اور پی پی پی کے الاھیڈ ونگز کے عہدیداران کی بڑی تعداد سمیت سابق سینر مشیر چوھدری محمد ریاض اور مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر زیشان جرال بھی موجود تھے۔
فریال تالپور نے پارٹی قائدین ،عہدیداران اور ٹکٹ ھولڈرز کو ھدایت کی وہ الیکشن میں کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پنچائیں- انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سوا کسی آ حکومت نے آزاد کشمیر تعمیر و ترقی پر توجہ نہیں دی ۔تعلیم صحت اور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا اور ملازمین کی تنخواہوں نمایاں اضافہ کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سوا کوئی اور کشمیریوں کے مصائب کو نہیں سمجھتا باقی تمام جعلی تبدیلی والے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close