آزاد کشمیر کی سیاست کو پاکستان کی سیاست کا میدان جنگ نہ بنایا جائے، سردار عتیق احمد خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاستی کشتیاں آزاد کشمیر میں نہ لڑی جائیں اور آزاد کشمیر کی سیاست کو پاکستان کی سیاست کا میدان جنگ نہ بنایا جائے آزاد کشمیر کے موجودہ الیکشن بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ انتخابات کو  ڈرامہ بازی کی نذر نہیں ہونے دینگے غیر کشمیر ی سیاست نے ریاست کے سیاسی ایجنڈا کا حلیہ بگاڑ دیا آزاد کشمیر میں بیداری کی سیاست کا آغاز کھاوڑہ سے ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے دل مسلم کانفرنس کی جانب راغب کرد ئیے ہیں فاروق حیدر لطیف اکبر بہن، بھائی ہیں لیکن دونوں ملکر بھی کھاوڑہ کے عوام کو شکست نہیں دے سکتے آزاد کشمیر میں 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ریاستی سیاست بحال اور غیرریاستی سیاست کا خاتمہ ہونے جارہا ہے کھاوڑہ میں اس وقت مسلم کانفرنس کے امیدوار کا گراف 70اور پی پی کا 30فیصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹر پریس کلب میں حلقہ کھاوڑہ سے امیدوار اسمبلی میتاب زرین تھکیال راجپوت کا مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار راجہ ثاقب مجید کے حق میں دستبرداری اور مسلم کانفرنس میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پرراجہ سرور چیئرمین،سکندر خان،راجہ نشاد،سردار ریاض،سید ممتاز نقوی ایڈووکیٹ،راجہ امتیاز سلیم شمس اعوان و دیگر درجنوں سنیئر کارکنان ن لیگ و پیپلز پارٹی نے مسلم کانفرنس میں شامل ہونے کا اعلان کیا سردار عتیق احمد نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی تشخص کی علامت ہے کھاوڑہ میں برادریوں اور قبیلوں کو لڑا کر باریاں تبدیل کی جاتی رہی آج کھاوڑی میں ساری برادریاں مسلم کانفرنس کے پرچم تلے متحد ہورہی ہیں مسلم کانفرنس قائد ملت چوہدری غلام عباس،مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان، سلار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی جماعت ایک بار پھر سرخرو ہوگی مسلم کانفرنس کشمیر میں فتنہ فساد لڑائی جھگڑے پر یقین نہیں رکھتی تا ہم سیاسی مخالفین پر نظریاتی اور فکری حملے جاری رہتے ہیں انہوں کہا کہ گزشتہ دنوں لطیف اکبر پر حملہ کا ایک ڈرامہ رچایا گیا بلاول بھٹو بھی بول پڑے تاہم ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے رپورٹ دی کے ایسا کوئی واقع نہیں ہوا  یہ ڈرامہ باز ڈارمے کر کے ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن اب کی بار حلقہ کھاوڑہ کے عوام ان سازشیوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے دستبردر ہونے والے امیدوار راجہ مہتاب تھکیال راجپوت اور مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار راجہ ثاقب مجید نے کہا کہ 85کے بعد قبیلوں اور برادریوں کے نام پر فسادات کروائے گئے لطیف اکبر 85میں تحریک عمل کے تھے اور ن لیگ کے موجودہ امیدوار راجہ ابرار مسلم کانفرنس کے تھے الیکشن کے بعد برادریوں اور قبلیوں کو آپس میں لڑایا گیا لیکن اب کھاوڑہ کا جوان بیدار ہوگیا ہے آج سے ہم کھاوڑہ میں برادریوں قوم قبیلوں علاقوں کی سیاست کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں نواز لیگ کے کھاوڑہ میں 90فیصد لوگ ایم سے میں شامل ہو گئے ہیں مسلم کانفرنس کے امیدوار راجہ ثاقب کے خلاف لطیف اکبر،راجہ قیوم،فاروق حیدر، راجہ ابرار سب ایک ہیں لیکن اب حلقہ کھاوڑہ میں منشیوں کا رول ختم کر کے ہم نے عام آدمی کی سیاست کو آگے لے کر چلنا ہے لیطف اکبر نے کھکھا اور تھکیال کی لڑائی کروائی اور خود مفادات حاصل کرتے رہے آج آکر دیکھیں کھکھا، تھکیال، سید،اعوان،عباسی،گجر،قریشی،بھٹی اور دیگر سب چھوٹی بڑی برادریاں مسلم کانفرنس کے پرچم تلے متحدہ ہوگئی ہیں ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close