آزاد کشمیرالیکشن 2021: فوج اور رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا جائیگا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں عام انتخا بات کے دوران فوج اوررینجرز کو پولنگ سٹیشن پر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبد الرشید سلہریا نے کہا ہے کہ انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی ضروری ہے، انتخابات کے موثر انعقاد کے لیے فول پروف اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی دباو¿ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے الیکشن کمیشن کے ارکان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے کام کو دلجمعی سے کریں اور اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کو بروئے کار لائیں، ہمارے لئے یہ ایک چیلنج ہے جسے ہم نے موثر انداز میں انجام دینا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں