آزاد کشمیر الیکشن، پولنگ کے دن فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے 25 جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کے دوران فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی۔آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبد الرشید سلہریا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران فوج اور رینجرز تعینات ہو گی، انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔جموں و کشمیر کے مہاجرین کے 12 انتخابی حلقوں میں تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں کشمیرنے کہا کہ انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی ضروری ہے، انتخابات کے موثر انعقاد کے لیے فول پروف اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close