مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید عزادار حسین کاظمی نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے باضابطہ طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 23جولائی کو یونیورسٹی گرائونڈ میں تاریخی جلسہ کی اجازت دے دی ہے، جلسہ منظور شدہ مقام یونیورسٹی گراؤنڈ میں ہی ہوگا۔مرکزی حکومت بوکھلاہٹ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ کا مقام تبدیل کرانا چاہتی ہے جیالے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں سید عزادار حسین کاظمی نے کہا کہ 9جولائی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد نے حکم نمبر ڈی سی/انتظامیہ 3503-09/07/2021/3498 کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کو یونیورسٹی گرائونڈ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ عام منعقد کرنے کی اجازت دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے جلسے کی اجازت حاصل کی ہے اب پی ٹی آئی اسی تاریخ پر عمران خان کے جلسہ کو بنیاد بنا کر تصادم کرنا چاہتی ہے تاکہ اب تک آزاد کشمیر کی عوام کی طرف سے اسے پذیرائی نہ ملنے کی وجہ سے جوشرمندگی ہے اس میں مزید اضافہ نہ ہو اور چیئرمین بلاول بھٹو مظفرآباد میں بڑا جلسہ نہ کرسکیں۔ انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ یونیورسٹی گرائونڈ میں ہی ہوگا……
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں