علی امین گنڈاپور کو روکا جائے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا

مظفر آباد (پی این آئی) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نام خط میںوفاقی وزیرِ امور کشمیر امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے والی ویڈیو کے معاملے پر وزیرِ اعظم پاکستان عمران خانک کی توجہ دلاتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وفاقی وزیر کو ایسی سرگرمیوں سے روکا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نےوزیرِ اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وفاقی وزراء کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021ء کی خلاف ورزی سے روکا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزراء کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں۔ چیف الیکشن کمشنر کےخط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات کا آزادانہ و منصفانہ انعقاد یقینی بنائے، کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں ریاستی وسائل استعمال نہ کیئے جائیں۔انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وفاقی، آزاد کشمیر اور صوبائی حکومتیں کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا ہے کہ جس امیدوار کے حلقے میں خلاف ورزی ہوئی اسے نا اہل قرار دے دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close