پاکستان کا وزیراعظم سلیکٹڈ اور نالائق ہے، پاکستان کا وزیراعظم بزدل ہے جو کشمیر کیلئے بات نہیں کرسکتا، بلاول بھٹو کا حویلی میں خطاب

حویلی (پی این آئی) چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم سلیکٹڈ اور نالائق ہے، پاکستان کا وزیراعظم بزدل ہے جو کشمیر کیلئے بات نہیں کرسکتا، کشمیر پر حملہ ہو تو ہمارے وزیراعظم کا جواب ہوتا ہے ‘میں کیا کروں’۔جمعرات کوچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حویلی میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے آپ کے پاس آیا ہوں، پیپلز پارٹی کے خاتمے کی بات کرنیوالے یہاں عوام دیکھیں، پیپلزپارٹی کو کوئی ختم نہیں کرسکتا، کشمیری عوام نے 3 نسلوں سے ہمارا ساتھ دیا، قائد عوام نے ہمیں سکھایا تھا کشمیری بہن بھائیوں کیلئے ہزار سال بھی جنگ لڑنا پڑی لڑیں گے، کشمیریوں بھائیوں نے ایک دن کیلئے بھی شہید بی بی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام 25 جولائی کو بنی گالہ والوں کو بھگائیں گے، کشمیر پر حملے کا جواب اپنے ہی نقشے میں تبدیلی سے دیا جاتا ہے، ہم کشمیری عوام کے حکم پر چلیں گے، کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں، ہم اسلام آباد اور دلی کی ڈکٹیشن نہیں مانتے، ہمارا وزیراعظم کشمیر کے معاملے میں ناکام رہا، بینظیر کہتی تھیں جہاں کشمیری کا پسینہ گرے گا وہاں میرا خون گرے گا، حویلی کے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تجزیوں میں پیپلزپارٹی کی فاتحہ پڑھنے والے آ کر دیکھیں، جب تک ہمارے جیالے ہمارے ساتھ ہیں کوئی پیپلزپارٹی کو ختم نہیں کر سکتا، کشمیر پر تاریخی حملہ ہوا تو وزیر اعظم کہتے ہیں میں کیا کروں ، ہمارا وزیر اعظم کٹھ پتلی ، سلیکٹڈ اور نا اہل ہے ، ہمارا وزیر اعظم اسلام آباد میں بیٹھ کر دعا کرتا ہے کہ بھارت کا الیکشن مودی جیت جائے ، وزیر اعظم کو اندازہ ہی نہیں کہ ہر کشمیری کا نعرہ ہے کہ کشمیر کا سودا نا منظور۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ایسا وزیر اعظم نہیں چاہتے جو مودی کو اپنی شادیوں میں دعوت دے ، جو آپ کا دشمن ہے وہ ہمارا بھی دشمن ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ خوشیاں اس کے ساتھ مناؤں اور دکھ آپ کیساتھ بانٹوں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں اتنی جرات نہیں کہ وہ مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں ، یہ صرف پیپلزپارٹی کا کام ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر پر تاریخی حملہ ہو مگر وزیر اعظم نے صرف ایک سڑک کا نام بدل دیا ، کشمیر ہائی وے کا نام سرینگر ہائی وے کر کے بدلہ لے لیا، ہم ایسا نہیں کریں گے ہم کشمیریوں کے ایک اشارے پر جنگ کرنے کو تیار ہیں ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ قائد عوام نے ہمیں بتایا تھا کشمیریوں کے لیے ہزار سال جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے۔ قائد عوام جب ہڑتال کی کال دیتا تھا تو مظفرآباد بھی بند ہوتا سری نگر بھی بند ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر قائد عوام (ذوالفقار علی بھٹو) کے دور ميں کشمير پر حملہ ہوتا تو يہ اقوام متحدہ ميں کيا سے کيا کرا ديتے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے وزیراعظم ناکام رہے ہیں جبکہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے۔
‎چیئرمین پیپلزپارٹی نے احساس احساس کرتے ہیں ان کو کوئی احساس نہیں ہے۔ اگر تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ ہوا تو پیپلزپارٹی نے کیا، ہم جیت کر پہلے دن تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کریں گے پاکستان پیپپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر شمان کائرہ نے کہا کہ اپ لوگوں کی جراتوں کو سلام جو چلچلاتی دھوپ میں سینہ تان کر کھڑے ہیں۔ اپ لوگوں نے آج کی طرح پچیس جولائئ تک مورچے سنبھال کر رکھنے ہیں ، اپ نے بلاول بھٹو کے ساتھ رہنا ہوگا ۔بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔ قائد عوام نے وطن کو مسائل سے نکالا۔ ملک کو آئین دیا۔ مسئلہ کشمیر پر پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی۔ ممتاز راٹھور نے قبر تک بھٹو خاندان کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ حویلی عظیم دھرتی ہے جس بے راجہ ممتاز راٹھور جیسے عظیم کارکن پیدا کئے یہ دھرتی بڑی زرخیز دھرتی ہے۔ یہ دورداز علاقہ ہے ،یہاں کے لوگ بھٹو خاندان کے چاہئیے ہیں اور ان کی والے آنے والی نسلیں بھی بھٹو خاندان کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پیسوں کی نہیں اصولوں کی سیاست کرتی ہے تم پیسوں کے سیاست کرو گے ہم عوام کی خدمت کی سیاست کریں گے۔ انہوں پی ٹی آئی کا ووٹوں کے کے لئے پیسے تقسیم کرتا ہے الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے۔ اور اس وزیر کا آزاد کشمیر میں داخلہ بند کرے۔ حویلی کے عوام خوش قسمت ہیں جنہیں فیصل راٹھورملے۔ انہوں نے کہا میں بھٹو کی تیسری نسل کیساتھ کام کررہا ہوں۔ ہیپلزپارٹی نے کبھی اصولوں پر سودہ بازی نہیں کی۔ شہید بھٹو کی کمٹمنٹ کشمیر کے ساتھ تھی اپ نے بھٹو ازم کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ نباتی ہوئے ۲۵ جولائی کو اپ نے فیصل کا ساتھ دینا ہے اور تیر پر مہر لگانی ہے۔ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے چئیرمین بلاول بھٹو کی حویلی آمد پر ان شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا حویلی کے عوام بھٹو خاندان کے شیدائی ہیں اور بلاول بھٹو زرا داری کی حویلی آمد سے کارکنوں کا مورال بلند ہوا جس کے نتیجے میں حویلی سے پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔ انہوںُ نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی یہاں حکومت آئی تو اس نے عوام کا احساس محرومی ختم کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی ازادکشمیر کے نائب صدر اور حلقہ حویلی سے سابق امیدوار خواجہ طارق سعید نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی حویلی آمد پر پر جوش ویلکم کرتے ہوے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھےگی۔ عوام پچیس جولائی کو تیر پر مہر لگا کر کرپشن کے بادشاہ وزیر کو گھر کا راستہ دکھائیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں