راولاکوٹ (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے کہا ہے پیپلزپارٹی میدان میں آگئی ہے، کشمیر کے جیالے بھی ڈٹے ہوئے ہیں، کشمیر کے بعد جیالے بنی گالا کا رخ کرکے کٹھ پتلی کو بھگائیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں عباس پور ،پونچھ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہاکہ ہزار سال جنگ لڑیں گے، کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، کشمیریوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا انہیں آزادکشمیر میں بھی نااہل ناجائز نظام چاہیے ، کیا وہ کٹھ پتلی کو لانا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ ٹی وی پربیٹھے یہ لوگ کہتے تھکتے نہیں کہ پیپلز پارٹی ختم،ان سب کوکہتا ہوں آنکھیں کھول کرعباس پورکے پہاڑوں میں دیکھیں،عباس پورمیں اتنے لوگ جئے بھٹو کے نعرے لگانے پہنچے ہیں،آپ کیسےکہہ سکتے ہیں پیپلزپارٹی ختم ہوگئی۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی کل بھی زندہ تھی آج بھی زندہ ہے، آنیوالے کل میں پیپلزپارٹی نظر آئے گی،25 جولائی کوآزادکشمیر کاوزیراعظم بن کراسلام آبادکا رخ کریں گے۔ پی پی چیئرمین نے کہاکہ ووٹ کےذریعہ آپ بارڈرکی دونوں جانب پیغام بھیجیں گے،دونوں جانب ایک ہی پیغام ہوگا کہ کشمیر پر سودا نامنظور، ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جو ہو رہا ہے وہ آزاد کشمیر کے عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں