وزیر اعظم عمران خان کا آزاد کشمیر الیکشن کے میدان میں اترنے کا فیصلہ،12 جولائی، 18 اور 23 جولائی کو تحریک انصاف کے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر الیکشن مہم کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان 12 جولائی، 18 اور 23 جولائی کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران سے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں اہم، خصوصی تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں آزاد کشمیر کے مختلف ڈویژنز میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سوموار 12جولائی شام پانچ بجے میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ 18 جولائی کو باغ میں اور 23 جولائی کو مظفرآباد میں انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کریں گے۔اس موقع وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپوراورآزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کو آزاد کشمیر میں جاری پی ٹی آئی ازاد جموں و کشمیر کے امیدواروں کی انتخابی مہم پر بریفنگ بھی دی اوردونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان کو اس بات کا یقین دلایا کہ پی ٹی آئی انشاء اللہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور انشا ء اللہ ایک ایسی آزاد کشمیر میں ایک ایسی حکومت تشکیل دی جائے گی جو کہ مسئلہ کشمیر کو اٹھانے اور آزاد کشمیر میں عوام کی بہتری اور خوشحالی لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔آزاد کشمیر میں عوام پی ٹی آئی کووزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے اور عام آدمی کی حالت زاربہتری کے لئے ووٹ دینا چاہتے ہیں۔وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپوراورآزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیر اعظم پاکستان عمران خان کاانتخابی مہم کے لئے جلسوں میں شرکت پر آمدگی کے لئے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپنی حالیہ میرپور ڈویژن میں انتخابی مہم چلانے کی تفصیلات سے بھی وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close