اسلام آباد (پی این آئی) مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو پر پارلیمانی سیکرٹری ملائکہ بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بعد مسلم لیگ ن میں بھی لڑائی ہو گئی۔ شاہد خاقان نے شہباز شریف کے خلاف بیان دیا اور مکر گئے۔ پارلیمانی سیکریٹری ملائکہ بخاری نے کہا کہ 2018 اور گلگت بلتستان انتخابات میں عوام کے ہاتھوں مسترد ہونے والے کشمیر میں بھی شکست کھائیں گے، ملائکہ بخاری نے کہا کہ کشمیر میں بھی عمران خان کا نام ہی گونجے گا۔ مودی کو اپنے گھر بلانے، گلابی رنگ کی پگڑیاں پہنانے والے کس منہ سے کشمیریوں کا سامنا کریں گے۔ نواز شریف نے ایک بار کلبھوشن کا نام نہیں لیا، وہ لوگ آج ہمیں مودی کے خلاف طعنے دے رہے ہیں۔ ملائکہ بخاری کا کہنا تھا کہ جو چار سال تک اپنا وزیر خارجہ تعینات نہ کر سکے وہ خارجہ پالیسی کی بات کس منہ سے کرتے ہیں؟ ملیکہ بخاری: ملائکہ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کی خارجہ پالیسی یہ تھی کہ وزارت خارجہ کو کچھ پتہ نہ تھا کہ کون سی پالیسی چلا رہے ہیں۔ نواز شریف کی خارجہ پالیسی یہ تھی کہ انکے بھارتی کاروباری دوست خاموشی سے آتے اور ڈیل کر کے چلے جاتے ۔ ملائکہ بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں مریم نواز اور شہباز شریف دونوں وزیراعظم بننا چاہتے ہیں ، عوام نے پوری جماعت کو مسترد کر دیا ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری قانون و انصاف نے کہا کہ اداروں کو متنازعہ بنانے والے اب مفاہمت کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا مزاہمت کا بیانیہ اب مفاہمت میں بدل چکا ہے ، عوام بھی ان کو پہچان گئے ، سارا مقصد اقتدار کی جنگ ہے : ملائکہ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اب شہباز شریف اور مریم نواز گروپ ہے ، چچا بھتیجی دونوں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے لڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں