سہرمنڈی ڈیرہ نواب خان سہنسہ میں پی ٹی آئی کا بڑا پاور شو، علی امین گنڈاپور، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خطاب

سہنسہ، کوٹلی ( پی این آئی) سہرمنڈی ڈیرہ نواب خان سہنسہ میں پی ٹی آئی کا بڑا پاور شو۔چوہدری محمداخلاق کو کی پوزیشن مضبوط گئی۔ اس موقع پر عوامی جم غفیر سے وزیر امورکشمیر علی امین گنڈاپور، سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نےکہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو پہلیمرتبہ جرات سے اٹھایا۔ سرد خانے سے نکال کر عالمی توجہ کا مرکز بنا دیاہے۔ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی کونجی مسلہ کشمیر پر سلامتی کونسلکی قرار دادوں پر مکمل عمل در آمد سے ہے۔ کشمیریوں کا مستقبل پاکستان سےجڑا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریتسے حکومت بنانے جا رہی ہے۔ چوہدری محمد اخلاق کو ایوان اقتدار تک آپ بھیجیں۔ پورے خطے میں بلا تحصیص، بلا امتیاز ہیلتھ کارڈ جاری کرنا عمرانحکومت کا ایک بڑ ا کارنامہ ہے۔ عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصافپاکستان کی قیادت میں آزاد کشمیر کی انتخابی مہم خود چلائیں گے ہم انشاءاللہ خلاف توقع نتائج حاصل کریں گے۔ عوام نے پی ٹی آئی کی طرف رخ کر لیاہے۔ ہمارے امیدواران کو ہر جگہ سے حمایت، تائید، تعاون مل رہا ہے۔ نظریاتیکارکن، جماعتی عہداداران، باہمی رنجشوں، ذاتی اختلا فات کو بھلا کربھرپور انداز میں اپنی انتخابی مہم چلائیں اور رائے عامہ ہموار کریں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کی ساری زندگی قومی جدوجہد اور عوامی خدمت اورترقیاتی عمل سے عبارت ہے۔ ہم ان کے فلسفے کو لے کر چل رہے ہیں اور ان کےمنشور مشن کے پابند ہیں۔ مفادات اور ذات کی نہیں بلکہ جماعت کی سیاستکرتے ہیں۔پی ٹی آئی ہماری پہچان بھی ہے۔ سیاسی درس گاہ بھی ہے۔ یہی پلیٹفارم عوامی خدمت، قومی یکجہتی کی پہچان عوامی حقوق کے نگہبان کشمیریوں کےامنگوں کے ترجمان ہونے کے علاوہ ملکی سالمیت کی ضامن بھی یہی جماعت ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان ان چوروں ڈاکوؤں کے سامنے نہیں جھوکا اورانکیکرپشن کو بے نقاب بھی کیا۔یہ جماعت غریبوں، مظلوموں، محکوموں اور مزدورطبقہ کے لیے آواز بلند کر رہی ہے۔ انھیں جینے کا حق دیا قائد محترم عمرانخان امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہیں ان کا نعم البدل ملت اسلامیہ میں نہیںہے۔ جلسہ عام سے حلقہ سہنسہ سے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے نامزدامیدوار چوہدری محمد اخلاق، سنئیر رہنما سردار عبدالرزاق خان، سابقامیدوار اسمبلی راجہ طارق کٹھاڑوی، سابق وزیر اطلاعات ڈاکٹر محمود ریاض،سابق امیدوار اسمبلی لالہ قدر زمان، سابق امیدوار اسملی ساجد نوازایڈوکیٹ، شاہد اجمل ایڈوکیٹ، چوہدری حکمداد خان، چوہدری خورشید، وفاالمجید ایڈوکیٹ، چوہدری محفوظ، جاوید غفور، قمر عباس ایڈوکیٹ، جہانزیبچوہدری ایڈوکیٹ، ربنوا زمغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مسلمکانفرنس کے سابق ضلعی صدر ممتاز قانون دان، سابق صدر بار اور سنئیر ترینسیاستدان خلیق نوابی ایڈوکیٹ نے مسلم کانفرنس سے چالیس سالہ ناطہ توڑ کرکھلاڑی بن گئے۔ مسلم کانفرنس اور ن لیگ کو بڑا سیاسی دھچکا۔نوابی خانداناور دیگر درجنوں قبائل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔قبل ازیںوزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور سابق وزیر اعظم صدر پی ٹی آئیبیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو طویل گاڑیوں کے جلوس کی شکل میں لایاگیا۔جگہ جگہ والہانہ استقبال کیے گئے۔بینرزسجائے گئے۔ پھولوں کی پتیاںنچھاور کی گئیں۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر فلک شگاف نعروں کی گونجمیں معزز مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔بعد ازاں وزیر امور کشمیر علی امینگنڈاپور، سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کوٹلی میں پی ٹیآئی آزاد جموں و کشمیر کے نامزد امیدوار ملک یوسف ایڈووکیٹ کی انتخابیمہم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جوش و خروش اور ولولہ اسبات کی غمازی کر رہا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میرپور میں دویژنسے کلین سویپ کرے گے۔ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں آکر عوامیمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ نےکوٹلی سے پارٹی کے نامزد امیدوار ملک یوسف کی حمایت کا اعلان کیا۔اس موقعپر وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کا جلسہ گاہ پہنچنے پر شاندارانداز میں پر جوش استقبال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close