آزادکشمیر ا لیکشن، حلقہ 45 ویلی 6، مسلم کانفرنس کی خاتون ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل آزاد کشمیر اور امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 45 ویلی 6 خان عبدالماجد خان نے مسلم کانفرنس کی نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ 45 ویلی 6 سمعیہ ساجد راجہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں حلقہ کی صورتحال کے حوالہ سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر سمعیہ ساجد راجہ نے کہا کہ جماعت کی اعلی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالماجد خان کی حمایت کرتی ہوں، اس سے قبل اپنے کاغذات نامزدگی اس حلقہ سے مسلم کانفرنس کے امیدوار کی حیثیت سے جمع کروائے تھے، اب پارٹی کے فیصلے کی روشنی میں خان عبدالماجد خان کی حمایت کرتی ہوں اور ملکرحلقہ کے اندر الیکشن مہم چلائیں گے، جیت کر حلقہ کے عوامی مسائل حل کرینگے،انھوں نے کہاکہ خان عبدالماجد خان کی حمایت کا باقاعدہ اعلان حلقہ کے اندر چند روز میں ایک تقریب منعقد کرکے کیا جائیگا، کارکن پارٹی قیادت کی فیصلے کو من وعن تسلیم کریں، حلقہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انھوں نے ہمیشہ حلقہ کے اندر مجھے پذیرائی بخشی اور ہمیشہ محبت و ملنساری کا مظاہرہ کیا، ہمیشہ مہاجرین کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہوں گی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close