25 جولائی کا سورج پی ٹی آئی کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا، ڈڈیال اور اسلام گڑھ میں بڑے انتخابی جلسے سے بیرسٹر سلطان و دیگر کا خطاب

پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد
کشمیر کو کرپٹ مافیا نواز شریف اور آصف زرداری لوٹتے رہے ہیں دونوں کے
بچے پاکستانی غریب عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے عیاشی کر رہے ہیں بلاول پرچی
چیئرمین مریم نواز ڈاکو رانی ہے اظہر صادق کوبھاری اکثریت کامیاب
کرائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں نامزد
امیدوار چوہدری اظہر صادق کے الیکشن کمپین کے سلسلہ میں منعقدہ بڑے
انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چوہدری اظہر صادق، راجہ
واجد الرحمن، یونس طاہر ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا وفاقی وزراء
نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی
کلین سویپ کرے گی عوام کرپٹ پارٹیوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور ن لیگ اور
پیپلز پارٹی کو ووٹ کی پرچی سے مسترد کریں عمران خان نے مودی کو دو ٹوک
کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کو حل کریں اسکے بعد اگلی بات ہو گی انہوں نے کہا
کہ ڈڈیال کے لوگوں نے شوکت خانم ہسپتال نمل یونیورسٹی اور تحریک انصاف کی
کامیابی کیلئے ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دیا امید ہے کہ آمدہ الیکشن میں
بھی آزاف کشمیر کے لوگ عمران خان کو ہی کامیاب کروائیں گے بلاول بھٹو
آزاد کشمیر کو تبدیل کرنے سے پہلے سندھ کے حالات ٹھیک کریں تھر میں بچے
بھوک سے اور کراچی میں لوگ پاگل کتوں کے کاٹنے سے مر رہے ہیں نواز شریف
اور کیپٹن صفدر کے خاندان میں سے کسی نے آج تک گدھے پر بیٹھ کر مزدوری تک
نہیں کی انکے بچے لندن میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔بعد ازاں اسلام گڑھ
کے مقام پر منعقدہ بڑے عوامی اجتماع میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و
گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام گڑھ کے
لوگو آپ چودھری ظفر انور کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔ انھون نے کہا
کہ میں نے عمران خان سے وعدہ کیا تھا کہ جس اسمبلی کے آپ وزیر اعظم ہوں
گے اس میں مولانا ڈیزل نہیں ہو گا آپ وعدہ کریں کہ آزاد کشمیر کی اسمبلی
میں چودھری عبدالمجید نہیں ہو گا اور نہ ہی اس کا بیٹا قاسم مجید ہو گا۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ جب یہاں ذکر ہوا کہ ایک شخص
چالیس سال سے حلقہ پر مسلب ہے تو میں سمجھا کہ وہ زردار ی کا بیٹا ہے جب
جعل سازی کا تذکرہ ہوا تو میں سمجھا مریم نواز کی بات ہو رہی ہے۔مجھے آپ
کا جوش و خروش دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ 25 جولائی کی رات عبدالمجید کہے
گا مجھے کیوں نکالا؟ بلو رانی نعرہ لگاتا ہے کہ ہم کشمیر بدلیں گے۔ میرے
بھائیو سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے، سب سے زیادہ بند سکول سندھ میں سب
سے زیادہ کچرا سندھ میں سب سے بری حالت سندھ کے اسپتالوں کی سب سے زیادہ
کرپشن سندھ میں کیا آپ کشمیر کو سندھ بنانا پسند کریں گے ہر گز نہیں۔
یہاں بات کی گئی تقسیم کشمیر کی میرا لیڈر وہ ہے جس نے پاکستان کی 54
سالہ تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو رکھا اور کامیاب
سفارت کاری کی بدولت دو سالوں میں اقوام متحدہ کے فلور پر تین اجلاس ہوئے
اور مسئلہ کشمیر کو ڈسکس کیا گیا۔ سابق حکمران وہ تھے جنھوں نے مسئلہ
کشمیر کو پس پشت ڈال کر انڈین حکمرانون سے دوستیاں پالی ہوئی تھیں۔
اجمتاعی شہادتوں پر آواز بلند کرنے کے انڈین اداکاراؤں سے ملاقات کرتے
تھے کشمیر میں برپا مظالم پر احتجاج کرنے کی بجائے مودی اور جندال کو
اپنے گھر اور مری بغیر ویزے کے بلواتے تھے جیسے انھوں نے کشمیر کاز سے
زیادتی کی ایسے ہی آپ ان کا کشمیر میں داخلہ بند کردیں ان کو ریجیکٹ کر
دیں۔ سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان
محمود چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا جو نظریہ ہے کہ پاکستان کرپشن فری
ملک بنے ایسے ہی میری خواہش ہے کہ آزاد کشمیر سے کرپشن کا خاتمہ
کروں۔جیسے عمران خان نے تمام کرپٹ لیڈروں کو جیلوں میں ڈالا ہے اور کہتا
ہے کہ ان کو این آر او نہیں دوں گا اسی طرح ہم آزاد کشمیر میں ان کرپٹ
لیڈروں کا محاسبہ کریں گے اور ان کو این آر او نہیں دیں گے۔ میرے بھائیو
آزاد کشمیر بھر کے دورے کر رہا ہوں یقین جانیے لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دینا
چاہتے ہیں وہ ان کرپٹ لٹیروں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں آپ ظفر انور کو
کامیاب کروائیں کیوں کہ ان کے بغیر آزاد کشمیر اسمبلی کا کورم پورا نہیں
ہوتا۔ سینئر نائب صدر و امیدوار اسمبلی ایل اے 2 اسلام گڑھ چکسواری
چودھری ظفر انور نے کہا کہ میرا لیڈر عمران خان وہ شخص ہے جس نے اقوام
متحدہ کے فورم پر کھڑے ہو کر کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں لیکن
اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو ہم مسلمان ہیں اور کلمہ پر یقین رلھتے
ہیں ہم لڑیں گے اور شہادت تک لڑیں گے۔ عمران کآن پاکستان کی تاریخ میں وہ
پہلا حکمران ہے جس نے کوٹلی کے جلسے میں کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی قرار
دادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو اختیار دیں گے کہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ
پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد رہنا چاہتے ہیں۔ ہماری خوش قسمتی
ہے کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے۔جن سرحدوں کی محافظ پاک فوج ہو
وہاں تقسیم کشمیر ممکن ہی نہیں۔ آپ سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔25
جولائی کا سورج پی ٹی آئی کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔ عمران خان کے
ویژن کے مطابق بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے نوجوانون کو بلا سود قرضے دیں
گے۔ محمد عارف چودھری، سکندر کالس محمود چودھری سلام چودھری اور دیگر نئے
شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا
ہوں۔ جلسہ گاہ پہنچنے پر معزز مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا گیا، اسلام
گڑھ کی فضاؤں میں گو مجید گو۔۔۔۔۔۔ ”آر کریں گئے پار کریں گئے تیر کے
ٹکڑے چار کریں گئے” کے نعروں کی گونج۔جلسہ عام سے غلام رسول عوامی،
چوہدری مشتاق، محمد عارف چوہدری، سکندر کالس سابق جسٹس چوہدری مشتاق اور
محمد فاروق زرگر، سابق امیدوار سکندر کالس، چودھری طالب اور دیگر نے بھی
خطاب کیا۔چوہدری ظفر انور نے سب سے پہلے سب سے بڑا تاریخ ساز جلسہ منعقد
کرکے تاریخ رقم کردی، اس وقت کوئی پارٹی کوئی بڑا جلسہ کرنے کی پوزیشن
میں نہیں ہے چوہدری ظفر انور نے اپنی برتری ثابت کردی، خالق آباد سے پلاک
تک عوام کا سمندر امڈ آیا تاریخ ساز ریلی دیکھ کر مخالفین پر غشی طاری
ہوگئی۔اسلام گڑھ کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے
سینئر نائب صدر اور نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر ایل اے 02 اسلام گڑھ
چکسواری چوہدری ظفر انور نے اپنی سیاسی مہم کا پاور شو کر کے پیپلز پارٹی
اور مسلم لیگ ن کے لیے خطرہ کی گھنٹی بجا دی۔ ان کے تابوت میں آخری کیل
بھی ٹھوک دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چودھری ظفر انور نے
48 گھنٹے کے شارٹ نوٹس پر اتنا بڑا جلسہ کر دکھایا جو مخالفین پندرہ روز
کی تیاریوں کے باوجود بھی نہ کر سکیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close