اسلام آباد(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز 5 جولائی سے کرینگے۔تفصیلات کے مطاق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے میں 4 روزہ دورے کے دوران 4 جلسوں سے خطاب کریں گے۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورے کا آغاز میرپور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ کوٹلی میں نکیال ایل اے 09 میں کالج گراؤنڈ میں جلسے سے ہوگا اور اس کا آغاز دن 12 بجے سے ہوگا۔چیئرمین بلاول بھٹو 06 جولائی کو آرام کرینگے ، 7 جولائی کو بلاول بھٹو زرداری پونچھ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ راولاکوٹ میں عباس پور ایل اے 18 میں بوائز ڈگری کالج کے مقام پر جلسے سے خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ 8 جالائی کو بلاول بھٹو پونچھ ڈوژن کے ڈسٹرک حویلی ایل اے 17 میں بوائز ڈگری کالج میں جلسے سے خطاب کریں گے اور اس جلسے کا آغاز دن 12 بجے سے ہو گا۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 9 جولائی کو میرپور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ میرپور میں ایل اے 02 میں اسلام گڑھ کالج گراؤنڈ پر ہوگا اور جلسے کا آغاز دن 12 بجے سے ہوگا-واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اگلا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں