راولپنڈی (پی این آئی) مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں انتخابی معرکہ 25جولائی کو ہونے والا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے وزراء اور سیاسی رفقاء کو ہدایات دے دی ہیں کہ گلگت بلتستان کی صورتحال کے برعکس آزاد کشمیر میں کسی جماعت کو الزامات کا موقع فراہم کئے بغیر واضح برتری کے ساتھ اس الیکشن میں پی ٹی آئی نے فتح حاصل کرنی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نہ صرف بھرپور انداز میں اس الیکشن میں دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے وہ آزاد کشمیر بھی جائیں گے اور وہاں چار جلسوں سے خطاب بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم نے شیخ رشید کو غیر اعلانیہ طور پر الیکشن کا انچارج بنا دیا ہے اور انہیں ’’ خصوصی اختیارات‘‘ کے ساتھ ’’ خصوصی ذمہ داریاں‘‘ بھی دی ہیں اور آنے والے دنوں میں شیخ رشید کا قیام اور رابطے آزاد کشمیر میں بڑھ جائیں گے تاہم وہ الیکشن سے دو دن قبل 23جولائی کو واپس اسلام آباد آجائیں گے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں