وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، روشنی اور ٹھنڈی ہوا کا جھونکا؟

مظفر آباد (پی این آئی) وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، روشنی اور ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو رہے ہیں۔آزاد کشمیر کے کمشنر میر پور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے محکمہ برقیات کو خطوط ارسال کئے گئے ہیں جس میں لکھا گیا ہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور یکم جولائی سے 4 جولائی تک میرپور ڈویژن کے دورے پر ہیں جہاں وہ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ایسے میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کویقینی بنایا جائے۔اس حوالے سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں ان دنوں موسم گرم ہے ایسے میں شارٹ فال کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کادروانیہ 12،12گھنٹوں تک جاپہنچا ہے لیکن محکمہ برقیات کو یکم جولائی سے 4جولائی تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت ملی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close