سابق صدر آزاد کشمیر و پیپلز پارٹی کے رہنما سردار یعقوب کے قافلہ کی گاڑی کا پڑکوٹ کا مقام پر حادثہ، 11 افراد زخمی

راولاکوٹ (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق صدر آزاد کشمیر و پیپلز پارٹی کے رہنما سردار یعقوب خان کے قافلہ کی گاڑی کو پڑکوٹ کے مقام پر حادثہ۔ گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث 11 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ سابق صدر آزاد کشمیر و پیپلز پارٹی کے رہنما سردار یعقوب خان پڑکوٹ ڈنہ الیکشن مہم پر تھے کہ ان کے قافلے کی ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 11 افراد زخمی ہیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

بلاول بھٹو زرداری 4 جولائی سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 4 جولائی سے آزاد کشمیر کے دورہ کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے جہاں وہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، قمر الزمان کائرہ ان کے ہمراہ ہوں گے۔گذشتہ روز اس ضمن میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری 4 جولائی کو پلندری میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار رئیس انقلابی کے جلسے،5 جولائی کو نکیال میں جاوید اقبال بڈھانوی،7 جولائی کو عباسپور میں امجد یوسف ،8 جولائی کو حویلی میں فیصل ممتاز راٹھور ،9 جولائی کو میرپور میں چوہدری قاسم مجیداور23 جولائی کو مظفر آباد میں پارٹی کے مرکزی جلسہ سے خطاب کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close